قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ میں شائقین کی توقعات حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔
کرک انفو کو دیے گئے انٹرویو میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان اور بھارت کے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے شائقین کی نگاہیں اس میچ پر مرکوز ہوتی ہیں۔
بابر اعظم کا کہنا تھا میں کئی پاک بھارت میچز کا حصہ رہا ہوں تو یہی سیکھا ہے کہ میدان سے باہر ہونے والی باتوں پر دھیان نہ دیں اور بلکل ریلیکس رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کا اپنا ایک جوش ہوتا ہے لیکن اپنے جونیئرز کو یہی مشورہ دیتے ہیں کہ جتنا پراعتماد رہو گے اور ٹینشن نہیں لو گے تو آپ کے لیے اچھا ہوگا۔
