بجلی صارفین کے لیے بری خبر: بجلی 28 پیسے فی یونٹ مہنگی، نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بجلی 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کے لیے بجلی 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے اور اس حوالے سے نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کی گئی ہے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فروری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا لیکن لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔