چمن ( نمائندہ بلوچستان نیوز )چمن روغانی کے علاقے میں پولیو ٹیم پر مسلح افراد کا حملہ ، ایک اہلکار شہید ہوگیاچمن میں رواں انسداد پولیو مہم کے دوران روغانی کے علاقے میں پولیو کی ٹیم پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ٹیم محفوظ رہی مگر ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کے سر میں گولی لگی جس سے وہ موقع پر شہید ہوگیا مسلح ملزمان کے تعقب میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کی اور شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگائے گئے تاہم پولیو مہم جاری رہی اور یہ مہم آٹھ فروری تک جاری رہیگی ۔سرخی
چمن میں پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شہید، مسلح افراد فرار
