میانمار میں شادی کی تقریب کے مقام پر فضائی حملہ، 17 افراد ہلاک

میانمار فضائی حملہ 17 افراد ہلاک

ماخذ: این این آئی

ینگون (این این آئی) میانمار کے ایک تنازع زدہ علاقے میں ہونے والے فضائی حملے کے نتیجے میں شادی کی تقریب کے مقام پر بھاری جانی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ فضائی حملے کے بعد موقع پر 17 لاشیں دیکھی گئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے، جبکہ مقامی دیہاتیوں کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں کم از کم 6 افراد کی لاشیں دکھائی دیں جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس واقعے کے حوالے سے آزاد ذرائع سے فوری طور پر حتمی تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ میانمار کی فوج کی جانب سے بھی اس حملے پر فوری موقف سامنے نہیں آیا۔