منگچر سے 2 افراد کی لاشیں برآمد، نوشکی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ڈیرہ مراد جمالی میں نوجوان اغوا

منگچر 2 افراد لاشیں برآمد

ماخذ: این این آئی

کوئٹہ، نوشکی، ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن، نامہ نگار، این این آئی) خالق آباد منگچر سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں جنہیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خالق آباد پانیزئی ڈیم ایریا کے قریب سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کےلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔ دریں اثناءنوشکی کے علاقے غریب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ظہیر احمد ولد ظہور احمد نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرکے مزید تفتیش شروع کردیا۔ دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوجوان پراسرار طور پر لاپتا، لواحقین کی جانب سے اغواءکا خدشہ۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس تھانہ منگولی کی حدود گوٹھ علی مراد ٹالانی موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈالنے کے لیے گھر سے گئے لیکن وہ راستے میں پراسرار طور پر لاپتا ہوگئے، چھ روز گزرنے کے باوجود نوجوان کا سراغ نہ مل سکا، لواحقین کی جانب سے اغواءکیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ ان کے والد اور بھائی نے گزشتہ روز منگولی و دیگر علاقوں میں قرآن پاک اٹھا کر گھمایا اور اہل علاقہ سے اپیل کی کہ قرآن پاک کے صدقے نوجوان کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔