وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی مجھ پر قاتلانہ حملے اور ہراسانی کا نوٹس لیکر تحفظ و انصاف دلائیں، شبنم اللہ بخش عمرانی

شبنم اللہ بخش عمرانی

ماخذ: یو این اے

چھتر(یو این اے)قاتلانہ حملے کا دعوی، میڈم شبنم اللہ بخش عمرانی کی وزیراعلی بلوچستان، آئی جی پولیس اور اعلی حکام سے تحفظ اور انصاف کی اپیل والد کی وفات کے بعد سے مبینہ ہراسانی، جان سے مارنے کی دھمکیاں، جھوٹے مقدمات اور جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملے کا الزام؛ مخالفین تمام کوششوں میں ناکام رہے، اب عزت و وقار کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، میڈم شبنم اللہ بخش عمرانی کا ویڈیو بیان۔ تفصیلات کے مطابق میڈم شبنم اللہ بخش عمرانی نے اپنے ویڈیو بیان میں اپنے خاندان کو درپیش مبینہ مشکلات، ہراسانی، دھمکیوں اور گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے سے متعلق سنگین تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان، آئی جی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام سے فوری تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو ایک عرصے سے مختلف طریقوں سے دبا میں لانے اور مبینہ طور پر راستے سے ہٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، تاہم اللہ تعالی کے فضل و کرم سے وہ ہر مشکل صورتحال میں محفوظ رہے ہیں اپنے ویڈیو بیان میں میڈم شبنم اللہ بخش عمرانی کا کہنا تھا کہ ان کے والد مرحوم سخی میر اللہ بخش عمرانی کی وفات کے بعد سے انہیں مختلف مشکلات اور مبینہ ہراسانی کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق انہیں اور ان کے خاندان کو دبا میں لانے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے گئے، یہاں تک کہ انہیں جیل بھجوانے کی کوشش بھی کی گئی، جبکہ ان کے خلاف قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے کا بھی دعوی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام حالات کے باوجود انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا اور اللہ تعالی پر بھروسہ برقرار رکھا میڈم شبنم اللہ بخش عمرانی نے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کو اپنے اوپر قاتلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ ان پر جدید اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا، جس کا مقصد انہیں اور ان کے خاندان کو خوفزدہ کرنا اور نقصان پہنچانا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے وہ اس حملے میں محفوظ رہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بقول ان کے، مخالفین کی جانب سے انہیں جان سے مارنے کی کوششوں سمیت مختلف حربے استعمال کیے گئے، تاہم تمام کوششیں ناکام رہیں انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مخالفین مبینہ طور پر اپنے دیگر ہتھکنڈوں میں ناکامی کے بعد اب ان کی عزت اور وقار کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کی وہ شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شہری کی عزت، جان اور وقار کا تحفظ بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا کسی خاندان کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے میڈم شبنم اللہ بخش عمرانی نے وزیراعلی بلوچستان، آئی جی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو فوری طور پر مکمل سرکاری تحفظ فراہم کیا جائے، گزشتہ روز پیش آنے والے مبینہ قاتلانہ حملے میں ملوث تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور واقعے کی شفاف و غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائی جائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف درج مبینہ جھوٹے مقدمات اور الزامات کی بھی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں تاکہ حقائق سامنے آسکیں اور انہیں انصاف مل سکے۔ شبنم اللہ بخش عمرانی نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ ان کی شکایت کو سنجیدگی سے لیا جائے، ان کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور انہیں مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری قانونی و انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے۔