ماخذ: آئی این پی
نصیر آباد (آئی این پی) نصیرآباد کے علاقے میں پولیس تھانہ منگولی کی حدود میں گوٹھ خاوند بخش کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا اور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت صدورہ خان اور ارسلا خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے جاں بحق افراد کے حوالے سے مزید معلومات جمع کرنے اور واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
