پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ سے نیچے آگیا

پاکستان میں سونے کی قیمت

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ سے نیچے آگیا۔ امریکی شرح سود میں اضافے کے اندازوں پر سونے کی قیمت تیزی سے نیچے آرہی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کا بھاﺅ 15 ہزار 400 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 79 ہزار 836 روپے ہوگیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاﺅ 13 ہزار 203 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے ہوگیا۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاﺅ 154 ڈالر کم ہوکر 3573 ڈالر فی اونس ہے۔