اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
بارکھان (ویب ڈیسک) پولیس ذرائع کے مطابق بارکھان کے علاقے حاجی کوٹ میں پولیس اور دیگر فورسز نے چھاپے کے دوران ایک لاش برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق لاش چینی کی بوری میں بند تھی، جسے ایک مورچے کے نیچے تقریباً 15 فٹ گہری کھدائی کے بعد نکالا گیا۔ لاش کو مزید کارروائی کے لیے بارکھان اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تاحال لاش کی شناخت نہیں ہوسکی اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے مزید افراد کی لاشیں ملنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
