ماخذ: یو این اے
ڈیرہ بگٹی (یو این اے) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پٹ فیڈر سے نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر دو افراد کو اغوا کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے قریب سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے پٹ فیڈر کے مقام پر نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر حسین بخش اور غالب حسین مرہٹہ نامی دو شہریوں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے پورے علاقے اور داخلی و خارجی راستوں کی سخت ناکہ بندی کر کے مغویوں کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
