کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ کے سول اسپتال میں ڈی آئی جی پولیس اور وزیراعلیٰ کے معاون شاہد رند کی پریس سے قبل ینگ ڈاکٹرز کی ہنگامی آرائی اور شدید احتجاج، حکام کو پریس کانفرنس ملتوی کرنا پڑ گئی۔ ہفتہ کو ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت، وزیراعلیٰ کے معاون برائے میڈیا و سیاسی امور شاہد رند، سیکرٹری صحت مجیب الرحمن سول اسپتال کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرنے کے لیے پہنچے تو ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے شدید احتجاج اور نعرے بازے کی گئی۔ حکام نے ڈاکٹرز کے ساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کی تاہم مذاکرات ناکام ہونے پر ڈاکٹرز مشتعل ہوگئے اور ڈی آئی جی پولیس، سیکرٹری صحت اور وزیراعلیٰ کے معاون کا راستہ روک دیا، بعدازاں تینوں حکام پریس کانفرنس ملتوی کر کے سول اسپتال سے روانہ ہوگئے ۔
کوئٹہ، سول اسپتال میں ڈی آئی جی پولیس اور معاون وزیراعلیٰ شاہد رند کی پریس کانفرنس سے قبل ینگ ڈاکٹرز کی ہنگامی آرائی
