ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو پنشن نظام میں اصلاحات کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ اے ڈی بی کے اعلامیے کے مطابق 50 کروڑ ڈالر کا قرض وفاقی سول پنشن نظام میں اصلاحات کیلئے دیا جائے گا، پنشن اخراجات میں اضافے کے سبب قرض سے مالی دباﺅ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی پنشن اخراجات 2016 سے اب تک تقریباً 5 گنا بڑھ چکے ہیں جو سالانہ ایک کھرب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں، پرانا پنشن نظام غیر فنڈڈ تھا جس کی وجہ سے سارا بوجھ بجٹ پر تھا۔ اعلامیے کے مطابق جولائی 2024 سے بھرتی ہونے والے وفاقی ملازمین نئے نظام میں شامل ہیں، نیا نظام پنشن کے انتظام، شفافیت اور ڈیجیٹل سسٹم کو بہتر بنائے گا، اصلاحات سے ترقیاتی اورسماجی اخراجات کے لیے مالی گنجائش پیدا ہوگی۔ اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پنشن نظام مضبوط بنانے کیلئے اہم اقدامات کیے۔