خضدار شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، زمیاد کا ڈرائیور بہادری اور مہارت سے جلتی گاڑی کو شہر سے لے گیا

خضدار تباہی سے بچ گیا

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) خضدار میں ڈرائیور کی بہادری اور کمال مہارت نے پورے شہر کو ایک بڑے سانحے سے بچالیاتفصیلات کے مطابق خضدار کے مصروف ترین کاروباری شہرارباب کمپلیکس میں کانٹا کے ایریا میں اچانک ایک زمیاد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی آگ لگتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگےاس وقت زمیاد گاڑی رش والے علاقے میں کھڑی تھی اگر آگ پھیل جاتی تو کئی دکانیں گاڑیاں اور قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو سکتی تھی مگر ڈرائیور نے ایسی بہادری دکھائی جس کی مثال نہیں ملتی اس نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر آگ میں گھری گاڑی کو اسٹارٹ کیاڈرائیور نے کمال مہارت کے ساتھ جلتی ہوئی گاڑی کو رش سے نکال کر خالی سروس اسٹیشن تک پہنچا دیاجیسے ہی گاڑی خالی جگہ پر پہنچی آگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیامگر اس وقت تک شہر محفوظ ہو چکا تھاعینی شاہدین کے مطابق اگر ڈرائیور چند لمحے بھی تاخیر کرتا تو خضدار میں ایک بڑا سانحہ رونما ہو سکتا تھاعوامی حلقوں نے ڈرائیور کی اس جان باز بہادری کو خراج تحسین پیش کیا ہےعوامی حلقوں ہے کہ کہاہے کہ ایسے بہادر اور ذمہ دار ڈرائیور ہمارے معاشرے کا اصل سرمایہ ہیں عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس بہادر ڈرائیور کو سرکاری سطح پر انعام اور تعریفی سند دی جائےتاکہ آئندہ بھی ہر ڈرائیور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کی جان بچانے کے لیے آگے آئےخضدار کے شہریوں کو امید ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی کمشنرخضدار ڈویڑن ڈپٹی کمشنر خضدار اور دیگر حکام اس ہیرو ڈرائیور کی حوصلہ افزائی ضرور انعام دینےکا کریں گے یہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوااور شہر ایک بڑی تباہی سے بچ گیا۔