بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، گورنر راج کے نفاذ کا علم نہیں، جعفر مندوخیل

جعفر مندوخیل

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے کسی قسم کا علم نہیں۔ کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جعفر مندوخیل نے کہا کہ گورنر راج کا معاملہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے کسی قسم کا علم نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے، آج بحیثیت گورنر کئی باتیں نہیں کرسکتا، جب گورنر نہیں ہوں گا تو کھل کر تبصرہ کروں گا۔