ماخذ: آن لائن
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے نیو سریاب تھانے پر دستی بم سے حملہ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق نا معلوم ملزمان نے تھانہ نیو سریاب پر دستی بم پھینکا جو تھانے کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
