کوئٹہ (ویب ڈیسک) چمن پھاٹک کے قریب بم دھماکے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی فوری طور پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ امن و امان کی صورتحال پر سیکورٹی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اس موقع پر ایک اہم اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بم دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی، آئی جی پولیس محمد طاہر نے وزیر داخلہ کو صورتحال پر بریفنگ دی۔
چمن پھاٹک بم دھماکہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش
