پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا محکمہ مائنز اینڈ منرلز بلوچستان کے اسٹال کا دورہ

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026

ماخذ: این این آئی

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ مائنز اینڈ منرلز بلوچستان کے اسٹال پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو بلوچستان کے معدنی ذخائر، معدنی شعبے میں جاری اقدامات اور سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے آگاہ کیا۔ اسٹال کے دورے کے موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور سیکرٹری مائنز سیدال خان لونی بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے معدنی شعبے کی استعداد، صوبے میں موجود قدرتی وسائل اور سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے فورم کو بلوچستان کے معدنی شعبے کو قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے سامنے متعارف کرانے کا اہم موقع قرار دیا۔