ڈیرہ بگٹی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، پولیس نے ساڑھے چار کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا

ڈیرہ بگٹی تخریب کاری منصوبہ

ماخذ: این این آئی

ڈیرہ بگٹی(این این آئی)پولیس کی بروقت کاروائی سے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز انہیں اطلاع ملی کہ نواب بازار ڈیرہ بگٹی میں عبدالجبار کھیازئی نامی شخص کے دکان نما کیبن کے قریب مشکوک چیز ملی ہے ڈیرہ بگٹی پولیس ایس پی ڈیرہ بگٹی عبدالرﺅف بابر کے حکم پر نوجوان ایس ایچ او نور علی بگٹی اور ڈی ایس پی بابر مشتاق کی قیادت میں فوری طور پر ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچی پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سب سے پہلے پرہجوم بازار سے شہریوں کو بحفاظت انخلا کی ہدایت کی بعد ازاں ایف سی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں بھی وہاں پہنچیں مشکوک سامان کی تلاشی کے بعد بم کی موجودگی کی تصدیق ہوئی گھنٹوں کی محنت اور انتہائی ماہرانہ طریقے سے بم جو کہ ساڑھے چار کلو بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر وغیرہ سے کنیکٹ کیا گیا تھا کو ناکارہ بنادیا گیا ۔شہریوں نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کاروائی کو سراہتے ہوئے اس اقدام کی تعریف کی اگر بروقت کاروائی نہ ہوتی تو خدانخواستہ معصوم شہریوں کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہوتا۔