بولان، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، بیلہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

بولان فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

کوئٹہ (بلوچستان نیوز) بولان حاجی شہر چشتی گاو¿ں کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش سول ہسپتال سبی منتقل کردی گئی، جہاں ہسپتال ذرائع نے اس کی شناخت شہزاد ولد میر محمد، قوم گور کے نام سے کی ہے۔ پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ علاوہ ازیں بیلہ کے قریب جام یوسف آباد(ڈنڈا) کے مقام پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے 1 شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ریسکیو ذرایع کے مطابق بیلہ کے قریب جام یوسف آباد(ڈنڈا) کے مقام پرکے الیکٹرک کی مین لائن کی زد میں آکر بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ لاش کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا۔جاں بحق کی شناخت نواز علی ولد احمد خان 40 سالہ ساکن بیلہ کے نام سے ہوئی۔

رپورٹر
رئیس فرحان جمالی

رئیس فرحان جمالی روزنامہ بلوچستان نیوز کے نامہ نگار ہیں اور ضلع کچھی (بولان)، ڈھاڈر سے خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔