بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو جیل سے رہا کردیا گیا

نورین نیازی عظمیٰ خان

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

لاہور (ویب ڈیسک) عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل 21 ستمبر کو کوٹ لکھپت جیل میں نظربند کردیا گیا تھا اور بعد ازاں ان کی نظر بندی میں توسیع کردی گئی تھی۔