ماخذ: یو این اے
مستونگ(یو این اے)مستونگ کے نواحی علاقے کانک میں زوردار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی، جبکہ دھماکے کے باعث قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔دھماکے کی نوعیت اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے باسکیٹ میں دو گرپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں دو افراد بیڑا مرہٹہ بگٹی اور رمضان لنڈکانی کلپر بگٹی کا بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے ۔
