اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے افغانستان کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فضا میں چھوڑے گئے تمام ڈرونز تباہ کردیے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح افغانستان کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود کی جانب چھوڑے گئے، افواج پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے تمام ڈرونز گرا دیے۔ تمام ڈرونز پاک فضائیہ کے دفاعی نظام نے برقت ڈیٹیکٹ کیے، پاک افغان سرحد پر پاک فضائیہ کے زیر نگرانی دفاعی نظام ہمہ وقت تیار اور فعال ہے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں گرائے گئے، 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل بارڈر کے پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے، تباہ شدہ ڈرونز کا ملبہ تحویل میں لے لیا گیا۔
