اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
کوئٹہ (ویب ڈیسک) قلعہ عبداللہ میں گاﺅں پر مسلح افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق، 2 خواتین زخمی، ایک لڑکا لاپتا، واقعے کیخلاف کوئٹہ چمن شاہراہ احتجاجاً بند۔ اطلاعات کے مطابق واقعے میں تین افراد کو قتل اور متعدد افراد کو اغواءکیا گیا ہے، جبکہ دو خواتین کے جاں بحق ہونے کی غیرمصدقہ اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے تنگ مسےزئی میں مسلح افراد کی جانب سے مسےزئی قوم کے تین افراد کے قتل اور متعدد افراد کے اغواءکے افسوسناک واقعے کیخلاف کاکڑ مسےزئی قبائل سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجاً کوئٹہ چمن شاہراہ کو میزئی اڈہ کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ شاہراہوں کی بندش کے اہم مقامات میں میزئی اڈہ، کمر پل، ول مسےزئی، سید حمید کراس اور دیگر علاقے شامل ہیں۔
