بولان (بلوچستان نیوز) بختیارآباد میں ایس ایس پی بولان کی گاڑی حادثے کا شکار۔ بختیارآباد میں ایس ایس پی بولان کی گاڑی الٹ گئی۔ حادثے کے موقع پر فیملی بھی ان کے ساتھ تھی۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی بولان اپنی فیملی کے ہمراہ اندرون سندھ سے ڈھاڈر جا رہے تھے۔ زخمیوں میں ان کے گارڈ بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 سینٹر بختیارآباد منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 سینٹر بختیارآباد میں طبی امداد کے بعد سکھر منتقل کیا جائے گا۔
بختیارآباد میں ایس ایس پی بولان کی گاڑی حادثے کا شکار، اہلخانہ بھی ہمراہ تھے، 3 افراد زخمی
