ریاض کے کنگ خالد ایئر پورٹ پر حملے میں 12 افراد ہلاک، 3 سو سے زائد زخمی ہوگئے

ریاض کنگ خالد ایئر پورٹ پر حملے

اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتے کو ہونے والے حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 309 زخمی ہوگئے۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 4 سعودی شہری، 2 بنگلہ دیشی اور امریکا، مصر، اردن، شام، فلسطین اور سوڈان کا ایک، ایک شہری شامل ہے۔ اتھارٹی کے مطابق زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، تمام زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں املاک کو بھی نقصان پہنچا جس کی نوعیت اور تفصیلات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔