اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ میرا کو کینیڈا بارڈر سے ڈیپورٹ کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا امریکا سے کینیڈا ایک شو کرنے جا رہی تھیں۔ اداکارہ میرا کو کئی گھنٹے نیاگرا فال کینیڈا بارڈر پر روکا گیا، پھر ان کا ڈیپورٹیشن آرڈر نکالا گیا۔ اداکارہ میرا کینیڈا کے بارڈر سے ڈیپورٹ ہونے کے بعد نیویارک کے لیے روانہ ہوگئیں۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ مجھے کینیڈا میں پرفارمنس پر ٹیکس ادا نہ کرنےکے باعث ڈیپورٹ کیا گیا ہے۔
