ماخذ: آن لائن
مستونگ (آن لائن) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی فائرنگ ڈرائیور جاں بحق کلینر زخمی مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ریکی بوز کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ کلینر زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق اور زخمی کلینر کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
