پی ٹی آئی لانگ مارچ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں کوہاٹ پہنچ گیا

پی ٹی آئی لانگ مارچ

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوہاٹ (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع سے شروع کیا جانے والا لانگ مارچ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے زیرِ قیادت کرک سے کوہاٹ پہنچ گیا۔ اتوار کے روز ضلع لکی مروت کے علاقے گنڈی چوک سے شام کے وقت شروع ہونے والا یہ لانگ مارچ تقریباً 80 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے رات گئے اپنے پہلے پڑاﺅ ضلع کرک پہنچا تھا۔ مارچ کے ابتدائی مرحلے میں بنوں، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور دیگر قریبی اضلاع سے لوگ شامل ہوئے تھے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی انفرادی طور پر اور ژوب کے راستے بلوچستان سے آنے والے قافلے یارک کے مقام پر رکاوٹیں عبور کر کے مارچ کا حصہ بنے۔