جامعہ گوادر میں دو روزہ کھیلوں کے مقابلے، فیکلٹی ٹیم نے فٹ بال اور کرکٹ کے فائنلز جیت لیے

جامعہ گوادر میں دو روزہ کھیلوں کے مقابلے

ماخذ: آن لائن

گوادر (آن لائن) جامعہ گوادر کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام دو روزہ کھیلوں کے مقابلوں میں طلبہ و طالبات اور جامعہ کے تدریسی و غیر تدریسی عملے سمیت 86 افراد نے شرکت کی۔ یہ ایونٹ چیئرپرسن شعبہ مینجمنٹ سائنسز فدا حسین کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا، جبکہ شعبے کے فیکلٹی ممبر محبوب عادل نے ایونٹ کے انتظامات کی ذمہ داری انجام دی۔ کالج گرا¶نڈ میں منعقدہ فٹ بال اور کرکٹ کے فائنل مقابلوں میں فیکلٹی ممبران کی ٹیم نے بی بی اے کے طلبہ کی ٹیموں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ اندرونی کھیلوں میں شطرنج کے مقابلے میں روبیشہ، اسکریبل میں ماھدہ سخی داد، طالبات کے ٹیبل ٹینس میں حاجرہ ریاض، مردوں کے ٹیبل ٹینس میں شعبہ انگریزی کے آفس کلرک افتخار احمد، جبکہ بیڈمنٹن میں حلیمہ اکبر فاتح قرار پائے۔ تمام کامیاب کھلاڑیوں کا تعلق جامعہ گوادر سے ہے۔ اس موقع پر جامعہ گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے اپنے پیغام میں شعبہ مینجمنٹ سائنسز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے منتظمین، فیکلٹی ممبران اور شرکاءکو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل طلبہ کی جسمانی و ذہنی نشوونما، قائدانہ صلاحیتوں اور شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے جامعہ میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ دو روزہ مقابلوں کا مقصد طلبہ میں صحت مند مسابقت، ٹیم ورک اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔