ماخذ: آن لائن
کوئٹہ (آن لائن) تھانہ جناح ٹاﺅن کے علاقے میںنامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، لاش اسپتال منتقل کردی گئی، پولیس کے مطابق گزشتہ روز فیض اللہ نامی شخص کو گھر جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کردی۔ لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ علاوہ ازیں وندر کے علاقے میں مسافر کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وندر کے علاقے میں تیز رفتار مسافر کوچ کی موٹر سائیکل کی ٹکر سے ان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ دریں اثنا سوراب کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سوراب کے علاقے بڑو کے میدانی ایرایا سے نور احمد نامی شخص کی لاش ملی جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔
