پنجگور میں بارودی مواد پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے

پنجگور بارودی مواد

ماخذ: آن لائن

کوئٹہ (آن لائن) پنجگور کے علاقے میں بارودی مواد پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے گوار کے فتح علی بازار میں بچے کھیل رہے تھے کہ انہیں ایک مشکوک چیز ملی جس کو چھیڑنے سے وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 9 سال ارمان، 10 سالہ عمل جاں بحق جبکہ 9 سالہ شاہد، 7 سالہ زاہد، بارہ سالہ نور اللہ زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے عالقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔