ڈیرہ مراد جمالی، ایریگیشن کالونی میں دو کمسن بہنیں کنویں میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں

ڈیرہ مراد جمالی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی ایریگشن کالونی میں دو کمسن بچیاں پانی کے کنویں میں ڈوب کر جاںبحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی کی حدود غربی ایریگشن کالونی ڈیرہ مراد جمالی میں محمد دین جتک اور نادرعلی جتک کی دو کم سن بیٹاں گھر کے ساتھ پانی کے کنویں میں گر گئیں جس سے دونوں بچیاں ڈوب کر جاںبحق ہوگئی جن کی لاشیں کنویںسے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئی۔