زیارت (ویب ڈیسک) زیارت کان ڈپو وام کی حدود میں جنوب کی جانب پہاڑ پر قیمتی جونیپر کے درختوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے شعلے تیزی سے پھیل رہے ہیں جس سے قیمتی جنگلات اور قدرتی ماحول کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ جنگلات، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے فوری اور موثر کارروائی کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ آگ پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے اور مزید نقصان سے بچا جا سکے۔ علاقے کے نوجوانوں اور مقامی لوگوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنی قیمتی اثاثہ کی حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں تعاون کریں اور آگ بجھانے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کریں۔
زیارت کان ڈپو وام کی حدود میں جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، مزید پھیلنے کا خدشہ
