اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے فیول ریلیف اسکیم کے تحت صارفین کو ریلیف سے محروم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ علی پرویز ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی اور فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ فیول ریلیف اسکیم کے تحت 10 ہزار پیٹرول پمپس میں سے 8500 سے زائد کو ادائیگیاں مکمل کردی گئی ہیں۔ اس موقع پر وزیر پیٹرولیم نے ایندھن کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے پیشگی انتظامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان یا سڑکوں کی بندش کی صورت میں ترسیل متاثر نہ ہونے دی جائے جبکہ صارفین کو ریلیف سے محروم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
صارفین کو پیٹرول ریلیف سے محروم کرنیوالے پمپس کیخلاف کارروائی کی جائیگی، وزیر پیٹرولیم
