کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پوسٹ میں لکھا ہے کہ سریاب تا کچلاک 32 کلو میٹر ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن مکمل کرلی گئی ہے اور پیپلز ٹرین کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔ یہ سروس بالخصوص طلبہ، محنت کشوں، کم آمدنی والے طبقے اور روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کے لیے محفوظ، آرام دہ اور کم خرچ سفری سہولت فراہم کرے گی۔ پیپلز ٹرین جلد بلوچستان کی پٹڑیوں پر عوامی سفری سہولت کے طور پر رواں دواں ہوگی۔
پیپلز ٹرین طلبہ، محنت کشوں اور کم آمدنی والوں کو کم خرچ سفری سہولت فراہم کریگی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
