ماخذ: این این آئی
ڈیرہ بگٹی(این این آئی) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے کچھی کینال 12نمبر شاخ کے قریب نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے زیرزمین بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر اسپتال پہنچا کر مزید کارروائی شروع کردی۔
