اس مرتبہ لاشیں اٹھا کر واپس نہیں جائیں گے، اسلام آباد کو سومنات بنادیا جائیگا، جنید اکبر

جنید اکبر

مردان (ویب ڈیسک) صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا جنید اکبر نے لانگ مارچ کے حوالے سے کہا ہے کہ پچھلی مرتبہ ہم لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے، اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا، ہم اسلام آباد کو سومنات بنائیں گے۔ مردان میں ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد جائیں گے اور ایک راستے سے نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم موٹر وے اور جی ٹی روڈ سے بھی جائیں گے، مارگلہ کے پہاڑوں سے بھی اتریں گے اور ہم ڈی آئی خان سے بھی اتریں گے۔ اپنے خطاب میں جنید اکبر نے کہا کہ پچھلی مرتبہ ہم اپنی لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے اور ہم اس پوزیشن میں نہیں تھےکہ احتجاج کرسکتے، اس دفعہ ایسا نہیں ہوگا کہ لاشیں دفن کرکے خاموش رہیں۔ جنید اکبر نے کہا کہ اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے۔