اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ابھی تک نہیں پتا کہ علیمہ خان کو کہاں لے جایا گیا ہے۔ نورین نیازی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ علیمہ خان گھر سے باہر جارہی تھیں، انہیں حراست میں لے لیا گیا، پتہ نہیں کیوں اتنے گھبرائے ہوئے ہیں کہ خواتین کو بھی گرفتار کر رہے ہیں۔ نورین نیازی کا کہنا تھا کہ ابھی تک نہیں پتا کہ علیمہ خان کو کہاں لے جایا گیا ہے، کچھ اطلاعات ملی ہیں کہ علیمہ خان کو کوٹ لکھپت لے جایا گیا ہے، علیمہ خان کی گرفتاری سے حکمرانوں کے خوف کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ دونوں بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وکیل رانا مدثر عمر نے مطالبہ کیا کہ علیمہ خان تک رسائی دی جائے تاکہ قانونی کارروائی کی جاسکے۔
علیمہ خان کی گرفتاری سے حکمرانوں کے خوف کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، نورین نیازی
