مکہ مکرمہ پرحملہ ہوگا تو اس کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مکہ معاہدہ نہ بھی ہو تو مقدس مقامات کی حفاظت ہمارا فریضہ ہے، میرا خیال ہے وہ صورتحال آگئی ہے جہاں مکہ معاہدہ نافذ ہونا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ پرحملہ ہوگا تو اس کی حفاظت کے لیے معاہدے کی ضرورت نہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مکہ معاہدہ ہمارے اوپر لاگو ہوتا ہے اور ہم اپنا فرض ادا کریں گے، تفصیلات میں نہیں جاسکتا لیکن ہم مکہ معاہدے پر عمل کے پابند ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایران بطور ریاست خطے میں کوئی نیا محاذ کھولےگا، پاکستان نے سعودی عرب کا پیغام ایران کو پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مکہ معاہدہ نہ بھی ہو تو مقدس مقامات کی حفاظت ہمارا فریضہ ہے، میرا خیال ہے وہ صورتحال آگئی ہے جہاں مکہ معاہدہ نافذ ہونا ہے۔