اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے معاملے پرکفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کفایت شعاری مہم کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے۔ شادی ہالز، مارکی اور دیگرکمرشل ایکٹویٹیز رات 10 تک بند ہوں گی۔ تمام ہوٹل، ریسٹورنٹس، کیفے رات 11 بجے بندکردیے جائیں گے۔ کفایت شعاری مہم کی مدت 3 ماہ مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی، لیبارٹریز، کلینک، اسپتال، تندور، پیٹرول پمپس کو استثنٰی حاصل ہوگا۔ 50 فیصد سرکاری گاڑیاں گراﺅنڈ کردی جائیں گی۔ سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضروری سروسز اور ایف بی آرکی آپریشنل گاڑیاں ایندھن میں کمی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اقسام کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ سرکاری اداروں میں آئی ٹی آلات کی خریداری کے علاوہ تمام پائیدار اشیا کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی۔
وفاقی حکومت کا کفایت شعاری مہم کا اعلان، اسلام آباد میں مارکیٹیں 9 بجے بند کرنیکا حکم
