اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاﺅن لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاﺅن لگانے کا فیصلہ کرلیا، اسمارٹ لاک ڈاﺅن کے حوالہ سے حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈاﺅن کے تحت سرکاری و نجی دفاتر میں 4 دن کام کی تجویز ہے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی اور نقل و حمل کم کرنے کی تجویز ہے، سرکاری ملازمین کے روٹیشن میں کام کرنے کا فارمولا بھی زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق بازاروں کی 3 روزہ بندش اور اوقات کار بھی کم کرنے پرغور ہے۔
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاﺅن لگانے کا فیصلہ، دفاتر میں 4 دن کام کی تجویز پر غور
