کوئٹہ (ویب ڈیسک) بابر یوسفزئی معاون برائے داخلہ بلوچستان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام چلے ہوئے کارتوس اور دہشتگردوں کے سہولت کار پاکستان کے محب وطن بیٹوں کے خلاف زہر افشانی کرکے اپنے ماضی کی ناکامیاں چھپانا چاہتے ہیں، بلوچستان کے عوام تاریخ سے آگاہ ہیں ہے، انوار الحق اور سرفراز بگٹی کے خلاف بولنے والوں کے تانے بانے کہاں سے ملتے ہیں، یہ حقیقت بلوچستان کے عوام کو پتہ ہے۔
انوار الحق اور سرفراز بگٹی کیخلاف بولنے والوں کی حقیقت بلوچستان کے عوام کو پتہ ہے، بابر یوسفزئی
