حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

پیٹرول ڈیزل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 15 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 375 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 380 روپے 24 فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 403 روپے 32 پیسے بڑھ کر ہوکر 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے دن 15 ستمبر 2026 تک کے لیے ہوگیا۔