جعفرآباد، غلط انجکشن لگانے سے آٹھ سالہ بچہ جاں بحق، اتائی ڈاکٹر موقع سے فرار

جعفرآباد، غلط انجکشن لگانے سے بچہ جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) جعفرآباد میں اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے آٹھ سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار صحبت پور چوک پر قائم پرائیویٹ کلینک میں ایک اتائی ڈاکٹر نے بخار کے لیے ایک آٹھ سالہ بچے کو انجکشن لگایا انجکشن ریکشن کرنے کے باعث بچے نے ماں باپ کے سامنے تڑپ کر جان دےدی، بچے کی موت واقع ہونے پر ڈاکٹر اپنا کلینک بند کرکے فرار ہوگیا۔ والدین نے اپنے لخت جگر کی اپنے ہاتھوں میں لاش اٹھار قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور شدید احتجاج کیا، جس پر پولیس اور محکمہ صحت ڈیرہ اللہ یار کی انتظامیہ حرکت میں آگئی، واقعے کا مقدمہ درج کرکے ڈاکٹر کی تلاش شروع کردی گئی۔