کوئٹہ، موٹر سائیکل چھیننے کے دوران پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی، تینوں ملزمان فرار

کوئٹہ (ویب ڈیسک) تھانہ خالق شہید کے علاقے لنک بادینی روڈ پر تین مسلح اسنیچروں نے ایک شہری سے ہونڈا 125 موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایگل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا۔ اسنیچروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع پر ڈی ایس پی سریاب طالب حسین، ایس ایچ او تھانہ خالق شہید اعجاز محمود بھی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ایس ایچ او اعجاز محمود کے مطابق پولیس اور ملزمان کے درمیان کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلے میں ایک اسنیچر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ ملزمان کھیتوں اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھینی گئی مسروقہ موٹر سائیکل موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے۔