اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا جبکہ سالانہ بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ صدر آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کے دونوں ایوانوں کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ سینیٹ کا اجلاس کل سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ جمعہ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں سال 2026.27 کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 10 جون کو طلب، بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
