کوئٹہ (ویب ڈیسکں بولان کے علاقے گوکرت کے قریب 18 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے تباہ، سوئی گیس حکام کے مطابق دھماکا کے بعد کوئٹہ کے مختلف علاقوں سمیت کولپور، مچھ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت کو گیس سپلائی معطل ہوگئی۔ جائے وقوعہ سے گیس پائپ لائن سے آگ کے شعلے ابھر رہے ہیں، دھماکا پائپ لائن کے والو اسمبلی میں ہوا۔ سوئی گیس حکام والوو اسمبلی قومی شاہراہ سے 800 میٹر کے فاصلے پر قائم ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ٹیمیں پائپ لائن کی مرمت کیلئے سیکورٹی کلیئرنس کے بعد روانہ ہونگی۔
بولان میں گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے تباہ، کئی علاقوں کو فراہمی معطل
