نوشکی (ویب ڈیسک) سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور شہر کے اندر مختلف سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے موجودہ حالات اور سیکورٹی کے باعث سخت حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں قاضی آباد کے مختلف سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں نادرا دفتر کے سامنے سڑک کو آمدورفت کے لیے مکمل بند کر دیا گیا ہے اب جناح روڈ سے میر گل خان نصیر ہسپتال جانے والے خزانہ آفس والے راستے کو متبادل راستے کے طور استعمال کریں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے موجودہ حالات کے پیش نظر نوشکی بازار میں دوپہر کے بعد لوگوں کی آمدورفت محدود ہو چکی ہے عصر کے فورا بعد اکثر دکاندار دکانیں بند کرکے گھروں کا رخ کرتے ہیں۔
نوشکی میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
