میر شفیق الرحمن مینگل پر حملے میں 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، 5 خودکش حملہ آور مارے گئے، ذرائع

خضدار (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما میر شفیق الرحمن مینگل کی رہائش گاہ پر آج ایک خودکش حملے کے بعد ڈھائی گھنٹے جنگ جاری رہی جس کی میر شفیق الرحمن مینگل خود نگرانی کررہے تھے، اس حملے میں اب تک میر شفیق الرحمن مینگل کے 12 سے 14 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہیں، مسلح افراد کی جانب سے حملے میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جبکہ حملے اور جھڑپوں کے دوران پانچ خو دکش حملہ آور بھی مار ے گئے۔