حکومت کی جانب سے 12 اگست کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 27 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 289 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 12 اگست کےلئے ہوں گے۔ اوگرا کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل پرلیوی 76 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ اسی طرح پیٹرول پر لیوی 80 روپے فی لیٹر برقرار ہیں جبکہ مٹی کے تیل پر لیوی بھی 20 روہے 36 پیسے برقرار ہے۔